Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ : فیس بک فرینڈ سے ملاقات کا شوق‘ نوجوانوں کو بھاری قیمت چکانا پڑ گئی

گوجرانوالہ : فیس بک فرینڈ سے ملاقات کا شوق‘ نوجوانوں کو بھاری قیمت چکانا پڑ گئی
February 11, 2016
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں فیس بک فرینڈ کو ملنے کیلئے آنی والے دونوجوان محلے داروں کو شک پڑنے پر فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ نے ڈرائیور کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے عمیر اور اس کے دوست کی گوجرانوالہ کی لڑکیوں کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی۔ دونوں نوجوان لڑکیوں کو ملنے کیری ڈبہ پر کشمیر روڈ پہنچے جہاں پر ایک لڑکی کیری ڈبہ میں آ کر بیٹھ گئی جسے محلے داروں نے دیکھ لیا۔ صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے عمیر اور اس کا دوست لڑکی کو لے کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ محلے داروں نے کیری ڈبہ توڑنے کے علاوہ ڈرائیور شعیب کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیٹلائٹ ٹاو¿ن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کو تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ عمیر اور اس کے دوست کی فیس بک پر لڑکیوں کے ساتھ دوستی ہو گئی جنہیں ملنے کیلئے وہ کیری ڈبہ کرائے پر لے کر آئے تھے۔