Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ: شہریوں کے تشددکا شکار بننے والا شخص دم توڑ گیا ، 5 افراد گرفتار

گوجرانوالہ: شہریوں کے تشددکا شکار بننے والا شخص دم توڑ گیا ، 5 افراد گرفتار
July 7, 2017

گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں شہریوں نےموٹرسائیکل چوری کے الزام میں ایک شخص کو بد ترین تشدد کانشانہ بناڈالامتاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑگیا پولیس نے پانچ افراد کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل چور کی ٹھکائی کرنا شہریوں کو مہنگا پڑ گیا۔ شہریوں نے شاہد نامی جناح روڈ کے رہائشی کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اُن کا پارہ بھی ہائی ہو گیا اور شاہد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجسے بعد میں  پولیس کے حوالے کر دیا۔  شہریوں کے تشدد کے نتیجے میں شاہد بری طرح سے زخمی ہو گیا ۔پولیس نے شاہد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا  جبکہ پولیس نے  نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل ۔ شاہد کے دم توڑنے کے بعد پولیس نے اُسے تشدد کا نشانہ نے بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی اور آٹھ نامزد اور بیس نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹتے ہوئے پانچ کو گرفتا ر کر لیا  جو اس پولیس حراست میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔