Wednesday, December 7, 2022

گوجرانوالہ ، سمن آباد کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 2 نوجوان جاں بحق

گوجرانوالہ ، سمن آباد کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 2 نوجوان جاں بحق
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ سمن آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سےدو موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ  دو زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی قبضے میں لے لی اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں شعیب اور وقاص شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی علی اور  ذیشان کےنام سے شناخت ہوئی ہے۔