Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ: تتلے عالی میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، تیسرا فرار، ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے: پولیس

گوجرانوالہ: تتلے عالی میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، تیسرا فرار، ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے: پولیس
February 7, 2016
گوجرانوالا (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالا کے علاقے تتلے عالی میں پولیس مقابلے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا ہے۔ تین ڈاکوسعید نامی شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ نوشہرہ ورکاں پولیس نے ببر سیم نالہ پرڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کی شناخت  شہباز اور تنویر کے نام سے ہوئی جبکہ ان کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی نعشیں ڈسڑکٹ اسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔