Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ: برف کے کارخانے میں امونیا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی، بارہ افراد بے ہوش

گوجرانوالہ: برف کے کارخانے میں امونیا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی، بارہ افراد بے ہوش
July 22, 2015
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ میں برف کے کارخانہ میں امونیا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ فیکٹری سے امونیا گیس کے اخراج سے بارہ افراد بیہوش ہو گئے۔ فیروزوالہ روڈ پر برف کی فیکٹری میں سلنڈر پھٹ گیا جس سے فیکٹری مالک کے بیٹے عثمان سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عثمان جاں بحق ہو گیا۔ فیکٹری سے امونیا گیس کے اخراج سے بارہ افراد بے ہوش ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ علاقے میں امونیا گیس پھیلنے سے مقامی رہائشیوں کو سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی رہائشیوں کو گھروں سے نکالا، دو گھنٹے بعد کارخانے سے امونیا گیس کا اخراج بند ہوا۔