Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ: آندھی اور بارش، چھتیں، دیواریں گرنے کے واقعات میں چھ افراد ہلاک، تیرہ زخمی

گوجرانوالہ: آندھی اور بارش، چھتیں، دیواریں گرنے کے واقعات میں چھ افراد ہلاک، تیرہ زخمی
April 20, 2015
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ میں آندھی اور بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق جبکہ تیرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ گکھڑ کے علاقہ نت کلاں میں محنت کش ندیم کے مکان کی چھت گر گئی جس سے ندیم، اس کی بیوی صفیہ اور تین بیٹیاں عائشہ کنول اور سیرت جاں بحق ہو گئیں۔ گکھڑمنڈی میں ہی محنت کش کے مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ فرید ٹاؤن میں چھت گرنے سے کم سن بچہ حسن زخمی ہوا۔ پیپلز کالونی کے علاقہ جھنگی میں دیوار گرنے سے آٹھ بچے زخمی ہو گئے جن میں بارہ سالہ عمران کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ظفر ٹاؤن میں چھت گرنے سے کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔