Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ: اُجرت مانگنے پر فیکٹری مالک نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیے

گوجرانوالہ: اُجرت مانگنے پر فیکٹری مالک نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیے
December 25, 2016

گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں مزدوری کے پیسے مانگنے پر مالک نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیے، مزدور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمن آباد کے علاقہ تاج چوک میں واقعہ پنکھوں کی فیکٹری میں عرفان دو سال سے مزدوری کر رہا تھا۔ عرفان نے آج مالک ابرار سے 17 سوروپے مزدوری مانگی تو مالک ابرار طیش میں آ گیا جس نے محنت کش عرفان پر کتے چھوڑ دیے جس سے عرفان شدید زخمی ہو گیا۔

اہل علاقه اور فیکٹری مزدوروں نے عرفان کو فیکٹری مالک سے چھڑا کر اسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس کی جانب سے تاحال فیکٹری مالک کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔