Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ: امتحان میں نمبر کم آنے پر طالبعلم نے خود کو گولی مارلی

گوجرانوالہ: امتحان میں نمبر کم آنے پر طالبعلم نے خود کو گولی مارلی
December 20, 2016

گوجرانوالہ (92نیوز) پرائیویٹ سکول میں چھٹی کلاس کے طالب علم نے خود کو گولی مار لی۔ طالب علم کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالب علم کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے وحدت کالونی میں پیش آیا۔ جب نجی سکول میں زیرتعلیم چھ سالہ اسمامہ نے خود کو گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق اسمامہ نمبر کم آنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ تھا جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا جبکہ اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والا پستول بھی اس کے والد کی ملکیت تھا جسے لیکر وہ اسکول پہنچا اور خودکشی کی کوشش کی۔

چھٹی جماعت کے طالب علم اسمامہ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔