Thursday, November 30, 2023

گوجرانوالہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےحق میں بینرزلگ گئے

گوجرانوالہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےحق میں بینرزلگ گئے
November 22, 2016

 گوجرانوالا (92نیوز) گوجرانوالا میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ایک بار پھر بینرز لگ گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ماربل ایسوسی ایشن کی جانب سےشہرکےمختلف علا قوں میں  آرمی چیف کےحق میں بینرزلگائےگئے ہیں۔جن میں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتےہوئے لکھاگیاہےکہ پاکستان کےموجودہ حالات میں ملک کو آپ کی ضرورت ہے۔ملک وقوم کی خاطر آپ کو ریٹائرڈ نہیں ہونا چاہیے۔ بینرزپر وزیر اعظم نواز شریف سےبھی  اپیل کی گئی ہےکہ آرمی چیف کےعہدےمیں توسیع کی جائے۔