Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ ، گھریلو ملازمہ پر پولیس تشددکی انکوائری مکمل ، اہلکار قصور وار قرار

گوجرانوالہ ، گھریلو ملازمہ پر پولیس تشددکی انکوائری مکمل ، اہلکار قصور وار قرار
January 30, 2018

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ پر پولیس کے مبینہ تشدد کی انکوائری رپورٹ مکمل ہو گئی ۔رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کو قصوروار پایا گیا ہے ۔

گوجرانوالہ  میں تین دن قبل بمبو والی کی رہائشی انیسہ کو پولیس نے چوری کے الزام میں حراست میں لے کر  تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی انکوائری رپورٹ مکمل ہو گئی۔  ڈی آئی جی عبدالرب کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی پر تشدد ثابت ہو گیا ہے  ،رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔

اروپ پولیس کا  تشدد کا نشانہ بننے والی انیسہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نےشدید تشدد کرکے چوری منوانے کی کوشش کی ۔ دوسری طرف  متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی کسی غریب کی بیٹی کو بے قصور تشدد کا نشانہ نہ بنا سکے۔