Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ ، شہباز شریف نے پہلوان کو چت کر دیا

گوجرانوالہ ، شہباز شریف نے پہلوان کو چت کر دیا
March 11, 2018

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) پہلوانوں کے شہر میں  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پہلوان کو چاروں شانے چت کر دیا۔

گوجرانوالہ میں  ن لیگ کے جلسے میں شہبازشریف نے اسٹیج پرملنے آنے والےپہلوان بابر پر اچانک داؤ آزمایا جس سے پہلوان بابر سنبھل نہ پایا اور  گر گیا۔

پہلوان بابرنے شہبازشریف کوپگڑی اور گُرز پیش کیا۔

جلسے سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے سیاسی مخالفین کو بھی نشانہ بناای اور کہا کہ عمران خان نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔

شہباز شریف نے آٓصف علی زرداری پر بھی لفظی گولہ باری ، وزیراعلیٰ پنجاب اپنی حکومت کے گن بھی گاتے رہے ۔