Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ ، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں دوہرے معیار پر شہری سراپااحتجاج

گوجرانوالہ ، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں دوہرے معیار پر شہری سراپااحتجاج
August 4, 2018
گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) گوجرانوالہ میں تجاوزات کیخلاف  آپریشن میں  کارپوریشن عملے کی جانب سے اپنائے گئے دوہرے معیار کے خلاف شہری پھٹ پڑے ۔ گوجرانوالہ میں چڑیا گھر کی 247 کنال اراضی واگزار کرانے کیلئے کارپوریشن عملے نے بھاری مشینوں کے ہمراہ غریبوں کے آشیانے مسمار کر دیئے مگر بااثر افراد کی فیکٹری  پر پہنچ کر آپریشن ہی ختم کر دیا گیا  ،ڈرائیورز کرینیں فیکٹری کے باہر چھوڑ کر چلتے بنے۔ کارپوریشن عملے کی جانب سے  بلڈوزر جب غریبوں کے آشیانے پر چلے تو سینکڑوں افراد چشم نم لئے بے بسی سے  گھر اجڑنے کا منظر دیکھتے رہ گئے ، مگر جونہی با اثر شخصیت کی فیکٹری  مشینوں کی زد میں آئی تو کارپوریشن عملے کے پر جلنے لگے ، چنانچہ فوراً بلڈوزروں کی بریکیں لگائی گئیں ، ڈرائیور کرینیں اور بلڈوزر فیکٹری کےباہر ہی چھوڑ کر غائب ہو گئے ۔ کارپوریشن عملے کی جانب سے  کئے گئے آپریشن میں صرف اپنے آشیانے  مٹی میں ملنے پر  متاثرین سراپاا حتجاج بن گئے ۔