Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالا : گاڑی میں آگ لگنے پر مالک نے الیکٹریشن کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

گوجرانوالا : گاڑی میں آگ لگنے پر مالک نے الیکٹریشن کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا
December 16, 2016

 گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں  گاڑی کی مرمت کے دوران شارٹ سرکٹ کےباعث اس میں آگ لگ گئی جس کے بعدگاڑی کے مالک نے الیکٹریشن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ بس اسٹینڈ کے قریب ورکشاپ میں الیکٹرک مکینک ایک گاڑی میں تاروں کو چیک کررہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔  واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا گاڑی کے مالک نےطیش میں آکرالیکٹریشن کو تھپڑوں اور مکوں سے وحشیا نہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے الیکٹریشن سرور اور ورکشاپ مالک غلام سرور دونوں کو حراست میں لیکر تھا نے میں منتقل کر دیا۔