Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالا میں پولیس گردی، پھل کے پیسے مانگنے پر پولیس کا ریڑھی بان دو بھائیوں پر تشدد

گوجرانوالا میں پولیس گردی، پھل کے پیسے مانگنے پر پولیس کا ریڑھی بان دو بھائیوں پر تشدد
May 14, 2016
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالا میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر پھل کے پیسے مانگنے والے ریڑھی بان دو بھائیوں کی تھانے لے جا کر چھترول کر دی۔ تھانہ باغبانپوره کے علاقہ نیائیں چوک میں دو سگے بھائی سفیان اور شعیب فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں۔ پولیس اہلکارعمران اورعبدالقیوم نے مبینہ طور پر ان سے فروٹ خریدا اور پیسے نہیں دئیے۔ پھل فروش نے پیسے مانگنے کی ہمت کی تو شیر جوانوں نے دونوں بھائیوں کی سرعام ٹھکائی شروع کر دی اور اٹھا کر تھانے لے گئے جہاں پر پولیس والوں نے دونوں بھائیوں کی چھترول بھی کی۔ اطلاع ملنے پر علاقے کے لوگ تھانے کے باہر جمع ہو گئے تو پولیس نے دونوں بھائیوں کو چھوڑ دیا۔ سفیان اور شعیب کو طبی امداد اور کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔