گوجرانوالا میں عزیز کراس چوک پر شدید ٹریفک جام
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالا میں عزیز کراس چوک پرشدید ٹریفک جام ہوگئی ، شہریوں کے درمیان جگہ جگہ لڑائی جھگڑے کے مناظردکھائی دیئےجب کہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
ٹریفک کنٹرول کرنے والے اہلکاروں کی عدم موجودگی پر ڈی پی او نےخود گاڑیوں کی روانی کو بہتر بنایا ۔
ڈی پی او نے اس موقع پر دیگر افسران کو بھی طلب کیا اور انہیں صورتحال کو کنٹرول کرنے کا حکم دیا ۔