Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالا میں حساس اداروں اورسی آئی اے پولیس کی کارروائی جدید اسلحہ کا ٹرک پکڑا گیا ،تین گرفتار

گوجرانوالا میں حساس اداروں اورسی آئی اے پولیس کی کارروائی جدید اسلحہ کا ٹرک پکڑا گیا ،تین گرفتار
April 27, 2015
گوجرانوالا(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں حساس اداروں اورسی آئی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکےکروڑوں روپےمالیت کے جدید اسلحہ سےبھرا ٹرک پکڑلیا ہے،کارروائی میں تین افرادکو بھی گرفتارکیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نےراہوالی کینٹ کےقریب کارروائی کی اوراسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کودہشت گردی سمیت مذموم مقاصدکےلیے استعمال کیاجاناتھا کیپٹن ریٹائرڈمحمد ضیاءنےبتایاکہ یہ ٹرک درہ آدم خیل سےآیاتھا ٹرک کےخفیہ خانوں سے جدیداسلحہ برآمد ہواجس میں ساٹھ رائفلز،چھیالیس پسٹلز،بیس پپش گنوں سمیت ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔ کارروائی کے دوران تین ملزم اللہ میرخان گل اورحیدرعلی گرفتارکیےگئے،سی پی او گوجرانوالہ نے پولیس ٹیم کیلئےنقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹ کابھی اعلان کیا ہے۔ weapon.PNG2 weapon.PNG3   weapon.PNG4 weapon.PNG5
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔