خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
گوجرانوالا میں حساس اداروں اورسی آئی اے پولیس کی کارروائی جدید اسلحہ کا ٹرک پکڑا گیا ،تین گرفتار
گوجرانوالا(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں حساس اداروں اورسی آئی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکےکروڑوں روپےمالیت کے جدید اسلحہ سےبھرا ٹرک پکڑلیا ہے،کارروائی میں تین افرادکو بھی گرفتارکیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نےراہوالی کینٹ کےقریب کارروائی کی اوراسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کودہشت گردی سمیت مذموم مقاصدکےلیے استعمال کیاجاناتھا کیپٹن ریٹائرڈمحمد ضیاءنےبتایاکہ یہ ٹرک درہ آدم خیل سےآیاتھا ٹرک کےخفیہ خانوں سے جدیداسلحہ برآمد ہواجس میں ساٹھ رائفلز،چھیالیس پسٹلز،بیس پپش گنوں سمیت ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔
کارروائی کے دوران تین ملزم اللہ میرخان گل اورحیدرعلی گرفتارکیےگئے،سی پی او گوجرانوالہ نے پولیس ٹیم کیلئےنقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹ کابھی اعلان کیا ہے۔