Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالا میں بھی نون اور جنون کا جوڑ

گوجرانوالا میں بھی نون اور جنون کا جوڑ
October 11, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)لاہور میں ایاز صادق اورعلیم خان کے انتخابی  معرکے نے  جہاں  ماحول کر  گرمائے رکھا  وہیں  گوجرانوالہ میں نون اور  جنون  مرغ   کا  مقابلہ  لوگوں کی  توجہ کا مرکز  بنا رہا، تماشائیوں نےبھی اپنی  اپنی  جماعت کے ہم  نام  مرغ کو  خوب  سپورٹ کیا۔ تفصیلات کےمطابق ضمنی  انتخاب کے  دنگل  نے  مرغوں کو  بھی سیاسی  بنا دیا   لاہور میں  ایاز صادق اور  علیم  خان مدمقابل  ہوئے تو  گوجرانوالہ میں  نون مرغ اور جنون  مرغ   آمنے سامنے  آ گئے  ،پہلوانوں کے  شہر میں  مسلم لیگ اور  تحریک  انصاف کے کارکن اپنےاپنے مرغوں کے  ساتھ میدان میں آئے  تو  دونوں  مرغ  بھی شاید  صورتحال   بھانپ   گئے اورانہوں نے  مخالف پر  خوب  تابڑ  توڑ  حملے  کئے، جوش سے پر پھیلانے اور آگے  بڑھ بڑھ کر حملے کرنے والے مرغ کو پی ٹی آئی کا نام دیا جبکہ ہر وار کا مقابلہ کرنے اور حریف کی چال دیکھ کر جوابی  وار کرنے والے مرغ کو ن لیگ کا  نام  دیا گیا تھا ،دونوں مرغ دیر تک لڑتے رہے اور کوئی  بھی  ہار ماننے کو  تیار نہ ہوا  جبکہ   کسی  نے دھاندلی کاشوربھی نہ مچایا ادھر شرکا  کاکہنا تھا  کہ مرغوں کی لڑائی نے بڑے دنگل سے  بھی  زیادہ ماحول کوگرمائے رکھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔