Saturday, July 27, 2024

گوجرانوالا : مویشی کھیتوں میں گھسنے پر فائرنگ 2افراد جاں بحق

گوجرانوالا : مویشی کھیتوں میں گھسنے پر فائرنگ 2افراد جاں بحق
May 2, 2016
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں مویشی کھیتوں میں گھسنے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق گوجرانوالا میں مویشی کھیتوں میں گھسنے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر زبردست مظاہرہ کیا جبکہ ٹائر جلا کر سڑک بھی  بلاک کردی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ۔