Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  گوجرانوالا : مشتعل مظاہرین نے بجلی کے بل پھاڑکر عابد شیر علی کی گاڑی پر پھینک دیئے

   گوجرانوالا : مشتعل مظاہرین نے بجلی کے بل پھاڑکر عابد شیر علی کی گاڑی پر پھینک دیئے
September 1, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)وزیر مملکت   عابد   شیر علی کے دورہ  گوجرانوالہ  پر  اووربلنگ کے  ستائے  شہریوں نے مظاہرہ کیا اور بجلی کے  بل   پھاڑ  کر    عابد شیر علی  کی گاڑی پر  پھینک   دئیے۔ تفصیلات کےمطابق عابد شیر علی  پہلوانوں  کے شہر  میں   آئے   تو  تھے گرڈ اسٹیشن کا  افتتاح کرنے لیکن  فیتہ  کاٹنے   سے  پہلے  انہیں   اوور بلنگ  کے ستائے   شہریوں کا سامنا کرنا  پڑا۔ عابد  شیر علی  بھی صورتحال بھانپ  گئے  اور گاڑی  سے نہ  اترے جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے  اور انہوں نے  بل  پھاڑ کر  گاڑی   پر  پھینک   دیئے۔ مظاہرین کی گرمی  کو دیکھتے ہوئے وزیر مملکت تسلی    دینا تک  بھول   گئے   جبکہ پولیس اہلکارمشتعل  افراد کو منتشر  کرنے کی  اپنی  سی  کوشش کرتے  رہے ۔