Saturday, July 27, 2024

گوجرانوالا: ماں نے 8 دن کا بچہ چھت سے پھینک دیا ،معجزانہ طور پر محفوظ رہا

گوجرانوالا: ماں نے 8 دن کا بچہ چھت سے پھینک دیا ،معجزانہ طور پر محفوظ رہا
February 1, 2017
گوجرانوالا(92نیوز)بچہ رات کو روتا کیوں ہے ؟ گوجرانوالہ میں ممتا کی محبت سے عاری خاتون نے اپنے آٹھ دن کے  بیٹے کو چھت  سے نیچے پھینک دیا بچہ معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔ تفصیلات کےمطابق جگرگوشےسے محبت نہ ممتا کی تڑپ سنگدل ماں نے  آٹھ دن کے بیٹے کو چھت سے پھینک دیا۔  میاں سانسی روڈ کے رہائشی شعیب اور عائشہ کے ہاں شادی کے ایک سال بعد بیٹا پیدا ہوا۔ بچے پر جان  نچھاور کرنے کے  بجائےعائشہ ننھی سی جان کے  بلکنے سے تنگ آگئی اور طیش میں آکر  اس نے کمسن کو پہلے شاپنگ بیگ میں لپیٹا اور پھر  چھت سے نیچے  پھینک دیا۔ گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ بچے کو سول اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کےمطابق کمسن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب سبزی منڈی پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا  تاہم شوہر کی جانب سے کسی قسم کی  کارروائی نہ کرانے پر اسے گھر جانے دیا گیا۔