Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالا : لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ،بچہ جاں بحق

گوجرانوالا : لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ،بچہ جاں بحق
December 19, 2016

 گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہو گیا ، ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کو جوتوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا نے کے علا وہ تو ڑ پھو ڑ بھی کی۔

تفصیلات کےمطابق گکھڑ کی رہائشی خاتون شا زیہ کے ورثا ء نے الزام عا ئد کیا ہے کہ راہوالی کے قریب نجی میٹرنٹی ہوم کی لیڈی ڈاکٹرروبینہ انور سے شازیہ اپنا علاج معا لجہ کرواتی رہی ۔  شازیہ کو لیڈی ڈاکٹر روبینہ انور نارمل ڈلیوری کا کہتی رہی اس دوران کیس بگڑنے پر لیڈی ڈاکٹر نے زچہ بچہ کو لاہور ریفر کر دیا جہاں پر بچہ جاں بحق ہو گیاورثا ء نے آج نجی ہسپتال کے با ہر احتجاج کیااس دوران مظا ہرین خواتین ہسپتال میں داخل ہو گئیں اور وہاں پر موجود  لیڈی ڈاکٹر کو جو توں سے تشدد کا نشا نہ بنا نے کے علا وہ تو ڑ پھو ڑ بھی کی تاہم بعدازاں مظا ہرین منتشر ہو گئے جبکہ اس حوالے سے لیڈی ڈاکٹر روبینہ انور کے شو ہر ایم ایس ڈسٹر کٹ ہسپتال انور امان کا کہنا ہے کہ شا زیہ نا می خا تون ان کی اہلیہ کے ہسپتال میں زیر علاج رہی اور نہ ہی ان سے علا ج معا لجہ کرواتی رہی ہے ایک سازش کے تحت انہیں بدنام کیا جا رہا ہے ہسپتال میں گھس کر تشدد اور تو ڑ پھو ڑ کر نیوالے افراد کیخلا ف قا نو نی کا روائی کر رہے ہیں۔