Monday, December 5, 2022

گوجرانوالا : فیس بک پر دوست بننےوالی لڑکی کو ملنے سیالکوٹ جانیوالا نوجوان قتل

گوجرانوالا : فیس بک پر دوست بننےوالی لڑکی کو ملنے سیالکوٹ جانیوالا نوجوان قتل
گوجرانوالا (92نیوز)فیس بک پر دوست بننے والی  لڑکی کو ملنے سیالکوٹ جانیوالا  نوجوان قتل جبکہ  لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے لڑکی کے والدین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیس پر دوستی کا بھیانک انجام نوجوان نے دوستی کی  اور زندگی ہی گنوا بیٹھا۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ کے رہائشی شیرون کی سمبڑیال کی رہائشی لڑکی نائلہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی ، لڑکی نے شیرون کو شادی اور بیرون ملک لیجانے کے سہانے خواب دکھا کر گھر بلایا جس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہ ملا پولیس کےمطابق شیرون کی لاش مل گئی ہےجس کی شناخت فنگر پرنٹس کی مددسے ہوئی ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ لڑکی کے گھر سے شیرون کے کپڑے اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا  ہے۔ دوسری جانب اس کے والدین کہتے ہیں کہ نائلہ نیپال فرار ہوچکی ہےاس سے اب کوئی رابطہ نہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں نے بیرون ملک جانے کا پلان بنایا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق رقم ہتھیانے کے بعد لڑکےکو قتل کر دیا گیا تاہم واقعات کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔