Friday, September 13, 2024

گوجرانوالا : شادی ہالوں اور بڑے ہوٹلوں میں مہمان بن کر جیب تراشی کرنے والے گروہ کا انکشاف

گوجرانوالا : شادی ہالوں اور بڑے ہوٹلوں میں مہمان بن کر جیب تراشی کرنے والے گروہ کا انکشاف
October 2, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ کے میرج ہالز اور بڑے ہو ٹلوں میں مہمان بن کر جیب تراشی کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے  جس میں خوبرو لڑکیاں بھی شامل ہیں پولیس کارروائی کی بجائے متاثرین کو تسلیاں دے کر ٹرخانے لگی۔ تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں ان دنوں شادی بیاہ کی تقاریب کے دوران مہمان بن کر لوگوں کی جیبوں اور پرس غائب کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس کی نائنٹی ٹو نیوز نے فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ نو عمر لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل یہ گروہ بڑے میرج ہالز اور ہوٹلوں میں ہونے والی تقریبات میں نوسر بازی  میں ملوث ہے ۔جیب تراشوں کا یہ گروہ دولہا اور دلہن کو جمع ہو نیوالی ” سلا می“پکڑنے والے افراد کی مکمل” ریکی “ رکھتا ہے اور دلہن کی رخصتی کے وقت سلا می کی رقم سمیت ان کے عزیز و اقارب کی جیبوں پر ہا تھ صاف کر کے رفو چکر ہو جا تا ہے۔ 92 نیوز کو ملنے والی فو ٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جیب تراشوں کا یہ گروہ کیسے چن دا  قلعہ کے ایک مشہور ہوٹل میں خواتین کے ہینڈ بیگز اور مہمانوں کی جیبوں کا صفایا کر رہا ہے ، تاجر ذوالفقار میر کی بیٹی کی شادی میں نوسر باز وں کی شکلیں بھی واضح ہیں  مگر پولیس ملزموں کو پکڑے میں ناکام ہے۔ chor