Saturday, August 20, 2022

گوجرانوالا :سنٹرل جیل میں 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

گوجرانوالا :سنٹرل جیل میں 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالا سنٹرل جیل میں قتل کے بیس اور چودہ سال پرانے مقدمات میں قید دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل گوجرانوالا میں بند دو مجرموں اعجاز اور عبدالجبار کی رحم کی اپیلیں عدالت عظمیٰ اور ایوان صدر سے خارج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  جج امیر محمد خان نے سولا اپریل کو دونوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے احکاما ت جاری کئے تھے ، جس پر عمل کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک سلیم کی نگرانی میں دونوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ مجرم اعجاز نے سولہ مئی انیس سو پچانوے کو تھانہ صدر کے علاقہ میں ذوالفقار کو جبکہ عبدلجبار نے ستائس مئی دو ہزار ایک کوباغبانپورہ میں یاسین کو قتل کیا تھا۔