Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالا: تاجرکا قاتل گرفتارنہ ہوسکا ،فوٹیج نائنٹی ٹو نیوزنےحاصل کرلی

گوجرانوالا: تاجرکا قاتل گرفتارنہ ہوسکا ،فوٹیج نائنٹی ٹو نیوزنےحاصل کرلی
July 1, 2017

گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالا میں تاجر کو گھر میں گھس کر قتل کرنے والا ملزم پکڑا نہ جا سکا واقعے کی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد بے خوف فرار ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق فائرنگ کرنے والا  شخص دن دیہاڑے مقامی تاجر یوسف پر فائرنگ کر کے اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بلاخوف واردارت کر کے چلتا بنا جبکہ قانون کا کوئی بھی رکھوالا اسے اب تک گرفتار نہیں کر سکا۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے رحمان کالونی میں معروف بزنس مین اور نجی پلازہ کے مالک محمد یوسف کو عید والےدن قتل کیا گیا ۔۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے گھر سے نکل کر  کھیلتے ہوئے بچوں اور شہریوں کے پاؤں میں فائرنگ بھی کی اور اطمینان سے فرار ہو گیا۔