Tuesday, September 27, 2022

گوجرانوالا : بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار

گوجرانوالا : بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ پو لیس نے چہلم  امام حسین  اور بلد یا تی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال  خراب کرنے کی کوشش ناکام  بنا دی ۔ تفصیلات کےمطابق ما ڈل ٹا ؤن پو لیس نے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب چھا پہ ما ر ا اور علا قہ غیر سے بڑی  تعداد میں  اسمگل  شدہ   اسلحہ اور گو لیا ں برآمد کرلیں پولیس نے   ایک ملزم انیس کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے  انکشاف پر پو لیس نے نو شہرہ ورکا ں میں کا رروائی  کی اور گودام  سے  دوسو سے زائد جد ید رائفلیں  اور  پینتیس  ہزار گو لیا ں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق اسلحہ  چہلم امام حسین اور  سیا لکو ٹ کے  بلدیاتی  انتخابات  کے دوران  امن کی صورتحال   خراب  کرنے میں  استعمال   کئے جانے کا  خدشہ تھا۔