Friday, December 9, 2022

گوجرانوالا :  اپنے پیاروں کی بازیابی کی خبر ملتے ہی لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

گوجرانوالا :  اپنے پیاروں کی بازیابی کی خبر ملتے ہی لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 گوجرانوالا(92نیوز)قوم کی دعائیں اور نائنٹی ٹو نیوز کی کاوشیں رنگ لے  آئیں ۔متاثرہ خاندانوں کو سال نو کے  آغاز پر بڑی خبر ملی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا اور انہوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔ لواحقین نے نائنٹی ٹو نیوز کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

تفصیلات کےمطابق   اپنوں کی بازیابی کی بڑی خبر ملی تو اپنوں کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے  ،  گوجرانوالہ کے متاثرہ خاندانوں کو بازیابی کی جیسے ہی اطلاع ملی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے محلے داروں میں شرینی تقسیم کی  اس موقع پر  لواحقین نے ایک  دوسرے کو گلے لگایا ،مبارک باد دی اور  معاملے کو بھرپور طور پر  اجاگر کرنے پر  نائنٹی  ٹو نیوز کا شکریہ ادا کیا اور نعرے لگائے۔

دوسری جانب گھروں میں  بھی مبارک  باد  دینے والوں کا  تانتابندھ اور خواتین ایک دوسرے  کو مبارک باد دیتی رہیں اس موقع پر ہر کسی کے چہرے سے خوشی  عیاں تھی  اپنے پیاروں کی   بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ  نے شکرانے کے نوافل  بھی ادا کئے ۔