Tuesday, November 29, 2022

گوجرانوالا:واپڈا انٹریونٹ میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے ویٹ کلاس مقابلوں میں گیپکو پہلی ،لیسکودوسری اور میپکو نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

گوجرانوالا:واپڈا انٹریونٹ میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے ویٹ کلاس مقابلوں میں گیپکو پہلی ،لیسکودوسری اور میپکو نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
گوجرانوالا(92نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پا کستان واپڈا انٹر یو نٹ میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے ویٹ کلا س مقا بلوں میں گیپکو نے پہلی ،لیسکو نے دوسری اورمیپکو نے تیسری پو زیشن حا صل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سپو رٹس کمپلیکس میں ہو نیوالے 46 ویں سا لا نہ انٹریو نٹ ریسلنگ شپ کے مقا بلوں کا انعقاد کیا گیا ہر ویٹ کلاس کے تمام مقا بلوں میں گیپکو گوجرانوالہ کے پہلو انوں کا پلڑا حر یف ٹیموں پر بھا ری رہا۔ گوجرانوالہ کے پہلو انوں نے اپنی روایات کو بر قرا ر رکھتے ہو ئے سا ت مقابلوں میں حر یف پہلوانوں کو چت کر کے چھ گو لڈ اور ایک براؤنز میڈل حا صل کیا۔ ان مقا بلوں میں لا ہور لیسکو نے دوسری اور ملتان میپکو نے تیسری پو زیشن حا صل کی میٹ کلا س ریسلنگ کے مقا بلوں کو دیکھنے کیلئے شا ئقین کی بڑی تعداد بھی اس مو قع پرمو جو د تھی چیمپئن شپ کے اختتام پر گیپکو سپو رٹس سیکر ٹری نے جیتنے والی ٹیموں میں انعا ما ت تقسیم کئے۔