Tuesday, October 4, 2022

گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2017 ء کا آغاز ہوگیا

گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2017 ء کا آغاز ہوگیا

گوا (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2017 ء کا آغاز ہوگیا ہے ۔ فیسٹیول 28 نومبر تک جاری رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 48 ویں ایڈیشن کا افتتاح بالی ووڈ کے کنگ ’شاہ رخ خان‘ اور وزیر اطلاعات سمرتی ایرانی نے کیا۔

فلم فیسٹیول میں82 ممالک کی 195فلمیں دکھائی جائیں گی جس میں 10 عالمی، 10 ایشیائی و بین الاقوامی اور 64 بھارتی فلموں کے پریمیئرز شامل ہیں۔

بہترین فلمی شخصیت کاایوارڈ بلاک بسٹر اداکار ’امیتابھ بچن‘ کے نام رہا تاہم ان کے علاوہ بھی دیگر مشہور شخصیات کو مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا۔