Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوانگزو ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی آج واپس پہنچیں گے

گوانگزو ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی آج واپس پہنچیں گے
August 6, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چین میں پھنسے پاکستانیوں کی فریاد سنی گئی ۔ گوانگزو ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی آج واپس پہنچیں گے۔ شاہین ایئر کا طیارہ شام چھ بجے لاہور پہنچے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی شہری کو گوانگزو ہوائی اڈے پر نہیں روکا گیا ۔ ہوائی اڈے پر روکے جانے سے متعلق خبریں صریحاً بے بنیاد ہیں۔ پاکستانی شہری ایک گھنٹے میں وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔ اب تک 214 پاکستانی شہری طیارے میں سوار ہو چکے ہیں۔ طیارے میں سوار 214 مسافروں میں 27 بچے، 2 شیر خوار بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ترجمان شاہین ائیر لائن کا کہنا ہے کہ شاہین ائیر کی پرواز این ایل 891 چین کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے گوانگزو سے روانہ ہو گی۔ پرواز پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے لاہور پہنچے گی۔