Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوادر کی ترقی کےثمرات پر سب سے پہلا حق وہاں کے لوگوں کا ہے : کمانڈر سدرن کمانڈ

گوادر کی ترقی کےثمرات پر سب سے پہلا حق وہاں کے لوگوں کا ہے : کمانڈر سدرن کمانڈ
May 16, 2016
کوئٹہ(92نیوز)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہےکہ گوادر کی ترقی کے ثمرات پر سب سے پہلا حق وہاں کی عوام کا ہے ۔ کوئٹہ میں طالبعلموں سے ملاقات کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال مختلف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست گوادر کے عوام کو ان کی زمین سے بے دخل نہیں ہونے دیگی ، گوادر کے عوام کے تحفظ کے لئے لیگل فریم ورک پر کام ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  کسی بھی ملک کے حاضر سروس افسر کا پکڑا  جانا خطرناک عزائم کی نشاندہی کرتا ہے،کل بھوشن کی گرفتاری میں سیکورٹی فورسز نے کردار ادا کیا اب سول سوسائٹی کو بھی  اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اگر ہم سب ایک ہو کر کام کریں توکوئی  ملک ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔