Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوادر کول پاور پلانٹ 8روپے 49 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کرے گا

گوادر کول پاور پلانٹ  8روپے 49 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کرے گا
February 27, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کو نوازنے کے تمام ریکارڈ توڑتے ڈالے ۔
گوادر میں چینی کمپنی کو ملک کا مہنگا ترین پاور پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ۔
گوادر کول پاور پلانٹ سے پیدا ہونی والی بجلی کی لاگت 8 روپے 49 پیسے فی یونٹ ہو گی ۔
پاور پلانٹ بند رہنے کی صورت میں بھی حکومت پلانٹ کی صلاحیت کے حساب سے 4 روپے 91 پیسے فی یونٹ ادا کرنے کی پابند ہو گی ۔
دستاویزات کے مطابق 54 ارب روپے کی لاگت میں مکمل ہونے والے کول پاور پلانٹ کی پیداواری کارکردگی 37 فی صد ہو گی ۔
اس سے پہلے نصب ہونے والے ساہیوال پاور پلانٹ سے 5 روپے 81 فی یونٹ اور پورٹ قاسم کول پاور پلانٹس سے 4 روپے 41 پیسے فی یونٹ لاگت سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔