Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوادر کرکٹ گراؤنڈ میں گوادر ڈولفن اور شوبز شارکس کا مقابلہ

گوادر کرکٹ گراؤنڈ میں گوادر ڈولفن اور شوبز شارکس کا مقابلہ
February 20, 2021

گوادر (92نیوز) بلوچستان کے علاقے گوادر کے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ میں گوادر ڈولفن اور شوبز شارکس کے مابین ٹی20 میچ کا انعقاد کیا گیا ۔میچ میں معروف فنکاروں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی،وفاقی وزیر شیخ رشید ،علی زیدی،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ کے چرچے تو دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں ، مگر آج اس کرکٹ گراؤنڈ میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کے مایبن نمائشی میچ کھیلا گیا ، میچ کو فخرِ پاکستان علی سدپارہ کے نام کیا گیا ۔

سپر ہے پاکستان کپ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ،شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے امڈ آئی،  وفاقی وزراءشیخ رشید احمد،علی زیدی،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نمائشی میچ میں شرکت کے لئے کئی نامور فنکاروں نے بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پڑاؤ ڈالا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نمائشی میچ پر خوشی کااظہار کیا  اور کہا گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی دنیا بھر کے سامنے ہے ، جلد اس اسٹیڈیم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر لیا جائے گا۔