Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوادر : پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے شہریوں کےحلق خشک ہوگئے

گوادر : پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے شہریوں کےحلق خشک ہوگئے
December 21, 2016

 گوادر(92نیوز)سی پیک کےجھومرگوادرمیں پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے شہریوں کےحلق خشک ہوگئے  رہی سہی کسر ٹینکر مافیا   سات سے دس ہزار میں  ٹینکر فروخت کرکے  پوری  کر رہا ہے، زندگی کی  بنیادی ضرورت پانی  نہ ملنے پر شہری  حکمرانوں  کے خلاف پھٹ پڑے ۔

تفصیلات کےمطابق ایک  طرف چھیالیس.بلین ڈالر کا پاک  چین راہداری منصوبہ اور دوسری طرف بوند بوند کو ترستا گوادر۔ سمندر کنار ے آباد  شہر کے باسی زندگی تو گزار رہے ہیں لیکن ان کے حلق خشک  ہیں  زندگی کی  بنیاد پانی کے لئے  یہاں کے عوام کو جو پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اس کی مشکلات وہ ہی جانتے ہیں۔  حکومت گوادر کی  ترقی کی باتیں تو خوب کرتی ہے لیکن  آنکاڑہ،  سوڑ ڈیم. اورشادی کور ڈیم  خشک پڑے ہیں  ایسے میں اگر کسی کی  چاندی  ہوتی ہے تو  وہ صرف ٹینکر مافیا کی ۔  عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ گوادر  کے  شہریوں کو جب  بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں تو پھر یہاں کی  ترقی کا ڈھونڈورا بھی نہ  پیٹا جائے ۔