Wednesday, December 7, 2022

گوادر :  نائنٹی ٹو نیوز کی ٹٰیم پر شرپسندوں کے تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

گوادر :  نائنٹی ٹو نیوز کی ٹٰیم پر شرپسندوں کے تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
گوادر(92نیوز)گوادر  کےصحافی  کراچی میں نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم پر شرپسندوں کے تشدد کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق مظاہرے میں مختلف صحافتی تنظیموں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔  اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ نائنٹی ٹو نیوز کو سچ دکھانے کی سزا دی گئی ۔ میڈیا کارکنوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔