Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوادر میں ہونیوالی ترقی کا سب سے زیادہ فائدہ مقامی لوگوں کو ہوگا : شہباز شریف

گوادر میں ہونیوالی ترقی کا سب سے زیادہ فائدہ  مقامی لوگوں کو ہوگا : شہباز شریف
December 21, 2016

 لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گوادر میں ہونے والی ترقی کا سب سے زیادہ فائدہ وہاں کے مقامی لوگوں کو ہوگا۔ شہریوں کو پانی سمیت تمام ضروریات کو فراہم کریں گے طلبہ نے شکوہ کیا کہ سی پیک گوادر میں بن رہا ہے لیکن ترقی لاہور میں ہو رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نون کے سیکرٹریٹ میں گوادر سے آئے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ستر سال تک بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا لیکن انہوں نے اپنے حصے کے پچپن ارب روپے بلوچستان کو دے دیئے۔

 

 گوادر کے طلبہ نے کہا کہ ہر جانب سی پیک کے چرچے سنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بن تو گوادر میں رہا ہے لیکن ترقی لاہور میں ہو رہی ہے۔ طلبہ نے شکوہ کیا کہ وہ پینے کے پانی، بجلی اور معیاری تعلیمی اداروں سے محروم ہیں طلبہ نے چینی زبان سیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کو یقین دلایا  کہ گوادر میں تمام سہولیات دستیاب کی جائیں گی اور ان پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہو گا شہبازشریف نے بلوچستان کے دس طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کے لیے چین بھجوانے کا بھی اعلان کیا۔