Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر خودکش حملہ ، ایک چینی شہری زخمی

گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر خودکش حملہ ، ایک چینی شہری زخمی
August 21, 2021 --- ویب ڈیسک

گوادر (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا۔ حملے میں ایک چینی شہری زخمی ہو گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے خودکش بمبار نے چینی قافلے کو گوادر ایکسپریس وے پر نشانہ بنایا ۔ واقعہ ساحلی سڑک کے ساتھ ماہی گیر کالونی کے قریب ہوا۔ واقعے میں ایک چینی شہری زخمی ہوا۔ قریب کھیلنے والے دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

قافلہ فشرمین کالونی کے قریب پہنچا تو ایک  دہشتگرد کالونی سے باہر بھاگا ہوا آیا۔ سادہ لباس میں پاک آرمی کے جوانوں نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔ دہشتگرد نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔