Friday, September 20, 2024

گوادر میں سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، اسد عمر

گوادر میں سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، اسد عمر
July 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا، گوادر میں سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں۔

اسد عمر نے دوران گفتگو کہا، وزیراعظم نے بلوچستان کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا، بلوچستان کے لئے 1200 ارب سے زائد کے منصوبے ہیں۔ 600 ارب روپے کے 53 منصوبے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے، چینی تاجروں نے بھی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بتایا۔

اُنہوں نے کہا کہ، وزیر اعظم کی سربراہی میں بلوچستان میں تاریخی ترقی ہو رہی ہے۔ بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام کام تیزی سے جاری ہیں۔

وزیراعظم بلوچستان کے امن و ترقی کے لیے کوشاں ہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، وزیراعظم بلوچستان کے امن و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ، ‏بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا۔ اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔