Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوادر میں آف روڈ ریلی شروع ہو گئی

گوادر میں آف روڈ ریلی شروع ہو گئی
August 21, 2016
گوادر (92نیوز) آف روڈ ریلی کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شائقین امڈ آئے۔ دلچسپ مقابلے میں سینتالیس گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گوادر آف روڈ ریلی کا افتتاح فلیگ آف کرکے کیا۔ آف روڈ ریلی کا ٹریک 170 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور اس میں 47 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ریلی کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شائقین امڈ آئے ہیں۔ گوادر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کے ہمراہ پاک آرمی کے جی او سی میجر جنرل اظہر حیات‘ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن سمیت سول اور عسکری حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گوادر ریلی کے ٹریک پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاک آرمی، ایف سی اور پولیس کے جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آف روڈ ریلی کے ٹریک پر سب سے پہلی گاڑی میر نادر مگسی کی روانہ ہوئی۔ دوسری گاڑی رونی پٹیل اور تیسری گاڑی جام کمال کی روانہ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ریس چیمپئن میر نادر مگسی کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا جبکہ سلیم بزنجو کی گاڑی بھی جواب دے گئی۔