Saturday, July 27, 2024

گوادر فری زون سے بڑا تجارتی مرکز بن جائیگا ، چیئرمین یوفی میرین ٹیکنالوجی آف چائنا

گوادر فری زون سے  بڑا تجارتی مرکز بن جائیگا ، چیئرمین یوفی میرین ٹیکنالوجی آف چائنا
January 29, 2018

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چیئرمین یو فی میرین ٹیکنالوجی آف چائنا مسٹر جانگ باژونگ نے کہا ہے کہ  گوادر فری زون سے خطے کا بڑا تجارتی مرکز بن جائے گا۔

جانگ باژونگ نے کہا کہ گوادر کی ترقی سے پاکستان کی مجموعی اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی جبکہ مقامی لوگوں کو بھی فوائد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون کی تعمیر کیلئے چین نے 2000 مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

مسٹر جانگ باژونگ نے مزید کہا کہ گوادر میں ایکسپو 2018 کے انعقاد میں پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھرپور تعاون چین کیلئے انتہائی خوش آئند ہے اور ہمیں اس سے خوشی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو میں ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک سے وفود آئیں گے ، جس سے مقامی مصنوعات بشمول فشنگ، ایمبرائیڈری اور ڈیری مصنوعات کی مارکیٹنگ میں سہولیات میسر ہوں گی۔