Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوادر: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، گرمی کی شدید لہر، لوگوں کی بڑی تعداد نے سمندر کا رخ کر لیا

گوادر: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، گرمی کی شدید لہر، لوگوں کی بڑی تعداد نے سمندر کا رخ کر لیا
May 14, 2016
گوادر (نائنٹی ٹو نیوز) گوادر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ گوادر میں لوگ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کر رہے ہیں جہاں خصوصاً بچے سمندر کی تندوتیز لہروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو وہیں فٹبال کے شائقین بھی تندوتیز لہروں پر اُچھل کود اور موج مستی کرتے نظر آتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔