Monday, March 4, 2024

گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا، عاصم باجوہ

گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا، عاصم باجوہ
May 31, 2021

گوادر (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے، گوادر پورٹ فیز 2 کی تیاری کر رہے ہیں۔

لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ (ر) نے ایک روزہ دورہ گوادر پرسی پیک کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا، وزیراعظم اس سال اکتوبر میں فیز 2 کا افتتاح کریں گے، گوادر میں ائیر پورٹ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ چین کے تعاون سے اسپتال بھی بن رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال،، سامان کی ترسیل کےلیے آن لائن بکنگ شروع ہوگئی، گوادر میں ڈھائی تین سال میں بارہ ہزار نوکریاں دی گئیں۔