Sunday, September 15, 2024

گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ

گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ
July 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں، گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا، گوادر میں 300 میگا واٹ کے پاور پراجیکٹ پر بھی کام شروع ہوا ہے۔ سی پیک سڑکوں کی تعمیر بہت بڑی ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا، سی پیک منصوبوں سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا۔ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھ جائے گا، جہاں سب سے بڑا مسئلہ سڑکوں کا تھا۔ ہوشاب روڈ کی تعمیر بھی جاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ بولے کہ، جنوبی بلوچستان کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا گیا، اس کے 9 اضلاع میں 31 ڈیمز بنائے جارہے ہیں، 15 ڈیمز پر کام جاری جبکہ 16 نئے ڈیمز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، علاقے میں ترقی کا انقلاب دیکھ رہا ہوں، ایجوکیشن اور ہیلتھ پر بھی بہت بڑا پلان ہے، بہت سارے منصوبے آنے والے دنوں میں آگے چلیں گے۔ منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔