Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوادر اسٹیڈیم میں سیاسی ، سماجی اور شوبز ستاروں کا دوستانہ کرکٹ میچ

گوادر اسٹیڈیم میں سیاسی ، سماجی اور شوبز ستاروں کا دوستانہ کرکٹ میچ
February 19, 2021

گوادر (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے گوادر کے خوبصورت کرکٹ گراﺅنڈ میں گوادر ڈولفنز اور شوبز شارکس کے مابین نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز شارکس نے 12رنز سے کامیابی حاصل کی۔ 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ گراﺅنڈ کے چرچے تو دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں، مگر آج اس کرکٹ گراﺅنڈ میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کے مایبن نمائشی میچ کھیلا گیا۔ میچ کو فخرِ پاکستان علی سدپارہ کے نام کیا گیا۔

سپر ہے پاکستان کپ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے اُمڈ آئی۔

وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نمائشی میچ میں شرکت کے لئے کئی نامور فنکاروں نے بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پڑاؤ ڈالا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نمائشی میچ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی دنیا بھر کے سامنے ہے، جلد اس اسٹیڈیم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر لیا جائے گا۔