Thursday, December 1, 2022

گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
گوادر (92 نیوز) گوادر آف روڈ ریلی نادر مگسی نے جیت لی۔ صاحبزادہ سلطان دوسرے اور جعفر مگسی تیسرے نمبر پر رہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے۔ نادر مگسی نے 2 گھنٹے 7 منٹ اور 5 سیکنڈ میں پہنچ کر ریکارڈ قائم کیا۔ صاحبزادہ سلطان 47 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جعفر مگسی نے 2 گھنٹے 17 منٹ 32 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خطروں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے جی ڈی اے اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اہم سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکا کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ راحت فتح علی خان، سائرہ خان سمیت مقامی فنکاروں نے سریلی آوازوں سے شرکا کو سحرزدہ کر دیا۔