گوئٹے مالا ، فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے 25افراد ہلاک
گوئٹے مالا ( 92 نیوز) شمالی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، دوسری جانب ہوائی میں بھی لاوا اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی امریکی ملک گوئٹے مالا کا آتش فشاں فیگو زور دار دھماکے کے بعد پھٹ گیا جسکے بعد پہاڑ سے ساڑھے چار ہزار میٹر کی بلندی تک راکھ اور دھواں نکل رہا ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ،آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے درجنوں کسانوں کو لقمہ اجل بنا ڈالا ۔
خوفناک صورتحال نے دس لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے ، راکھ میں اٹے ابتر صورتحال میں لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے ، دھوئیں کے گہرے بادلوں کی وجہ سےگوئٹےمالا سٹی کا بین الاقوامی ائیر پورٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہوائی کےزیر زمین کیلوئے آتش فشاں کی صورتحال بھی ابتر ہے ، جو تین مئی سے مسلسل لاوا اگل رہا ہے ، وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔