Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گنے کا ٹرک پھسل کر مکان سے جا ٹکرایا، ماں بیٹا اور بیٹی جاں بحق، باپ زخمی

گنے کا ٹرک پھسل کر مکان سے جا ٹکرایا، ماں بیٹا اور بیٹی جاں بحق، باپ زخمی
May 3, 2015
جڑانوالہ (92نیوز) تھانہ لنڈایانوالہ کے علاقے 629گ ب میں گنے سے لدا ہوا ٹرک بارش کی پھسلن کی وجہ سے گھر کی چھت کے ساتھ الٹ گیا جس کی وجہ سے گھر میں سوئے ہوئے ماں، بیٹا، بیٹی ہلاک ہوگئے جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گنے سے لوڈ ٹرک جب گاو¿ں 629گ ب میں سے گزرا تو بارش اور کچی سڑک کی و جہ سے گھر کے اوپر الٹ گیا جس سے گھر میں سوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد ماں اور 14سالہ بیٹا ثناءاللہ، 12سالہ بیٹی بشریٰ موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ باپ عباس علی زخمی ہو گیا۔ ریسیکو 1122اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد نعشوں کو ملبے سے نکلا لیا۔ پولیس کے مطابق گنے کا ٹرک ورثاءکا اپنا ہی تھا۔ اسی وجہ سے ورثاءنے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کر نے سے انکار کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔