گنی میں انتخابات میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ، سکیورٹی فورسز کے تشدد سے ایک شخص ہلاک

گنی (ویب ڈیسک) افریقی ملک گنی میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کے تشدد سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
گنی کے دارالحکومت کونا کریمیں مظاہرین نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر حکومت مخالف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کے تشدد سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حزب اختلاف کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لئے ان کے گھروں کاگھیراؤ کررہی ہے۔