Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گنگا الٹی بہہ رہی ، تحقیقات جاری ہیں لیکن الزام نہیں بتایا گیا: حسن نواز

گنگا الٹی بہہ رہی ، تحقیقات جاری ہیں لیکن الزام نہیں بتایا گیا: حسن نواز
July 3, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کےصاحبزادےحسن  نوازکی جےآئی ٹی کےسامنے تیسری پیشی، جےآئی ٹی نےحسن نوازسے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔

جے آئی ٹی کی تفتیش کے بعد جیسے ہی حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے تو انہوں نے اپنے دل کی خوب بھڑا س نکالی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گنگا الٹی بہہ رہی ہے ہمارے خلاف تحقیقات تو کی جارہی ہیں لیکن ہمیں بتایا جائے کہ ہم پر الزام کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کم ازکم کسی موٹرسائیکل چوری کا ہی الزام بتادیا جائے ۔

  حسن نوازنے مزید کہا ہے کہ ہماری فیملی کے خلاف سمن پر سمن جاری کئے جارہے ہیں اب تو ہماری فیملی میں ستاسی سالہ ہماری دادی رہ گئی ہیں جو وہیل چیئرپر چلتی ہیں ان کو ہی بلا لیا جائے ۔